اٹک کے وکلاء کا سانحہ کراچی میں وکلاء کی شہادت پر مکمل بائیکاٹ ، احاطہ بار میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، تین روز سوگ منانے کا اعلان
اٹک ۔ اٹک کے وکلاء نے سانحہ کراچی میں وکلاء کی شہادت پر عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے احاطہ بار کے اندر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس کے بعد جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس کی صدارت رانا افسر علی خان نے شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور صوفی اشفاق احمد ایڈووکیٹ کی قرارداد پر طلب کی جس میں ملک اسرار احمد جنرل سیکرٹری اور دیگر نے خطاب کیا جس کے بعد آٹھ قراردایں منظور کی گئی جن میں سانحہ کراچی میں وکلاء کی شہادت پر عدالتی کمیشن مقرر کرکے تحقیقات ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی ختم کرکے الطاف حسین سلیم شہزاد ڈاکٹر عمران فاروق فاروق ستار اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف آئین کی آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے پرویز مشرف کے ساتھ روابط آئین ملک اور جمہوریت کے لئے خطرناک ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں پاکستان اور پنجاب بار کونسل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سانحہ کراچی میں شہید اور زخمی ہونے والے وکلاء ان کی جائیدایں چیمبر جلانے اور نقصان کو پورا کرنے کیلئے فنڈز قائم کریں ملیر بار کراچی کو آگ لگانے کی مذمت کرتے ہیں اعتزاز احسن سے مستعفی نہ ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں ڈاکٹر شیر افگن نیازی پر تشدد ایجنسیوں اور ایوان صدر کی سازش کا نتیجہ ہے اس میں کوئی وکیل ملوث نہیں قرارداد میں وکلاء نے کہا کہ ہم میاں نواز شریف کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کھلا کھلا اظہار کیا اس واقع کی اصل ذمہ دار ایم کیو ایم ہے اور اسے سزا دینی چاہیے اٹک بار نے سانحہ کراچی پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کل ہفتہ کے روز جلوس نکالنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سانحہ کراچی کے متاثرین وکلاء کی بحالی اور امداد کیلئے فنڈز قائم کیا گیا ہے
اٹک کی فلور ملوں سے آٹے کی سرحد پار سمگلنگ بند کی جائے۔ شیر افضل خان
اٹک۔ پیپلزپارٹی اٹک کے صدر شیر افضل خان نے علاقے کی فلور ملز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آٹا مقامی طور پر فراہم کرنے کی بجائے سرحد پار سمگل کروا رہی ہیں۔ انہوں نے فلور ملز مالکان کو خبردار کیا کہ وہ آٹے کی سمگلنگ فوری طور پر روک دیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق روزانہ اٹک کی حدود سے 40 تا50 ٹرک آٹا موٹر وے کے ذریعے سرحد پار سمگل کروایا جارہا ہے۔ شیر افضل خان نے ملزمالکان سے اپیل کی کہ ضلع اٹک سے باہر آٹا سمگل کرنا بند کردیں ورنہ ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
فتح جنگ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے سردارسلیم حیدرکو کابینہ میں شامل کیا جائے۔ سردار تیمور
اٹک۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما سردار تیمور علی خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سردار سلیم حیدرخان نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی نشست این اے 59 سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی عزیز ضلع ناظم اٹک میجر(ر) طاہر صادق کے داماد کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جو کہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ سردار سلیم حیدر خان نے انتہائی محنت سے کامیاب حاصل کی جو کہ درحقیقت متوسط طبقے کی کامیابی ہے۔ سردار تیمورعلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سردار سلیم حیدر کی پارٹی کی خدمات کی بدولت اور حلقہ کی پسماندگی دورکرنے کیلئے ان کووفاقی کابینہ میں شامل کر کے وزیر بنائیں تاکہ آمریت کی چکی میں پسنے والے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے۔
فتح جنگ میں سٹریٹ لائٹس ایک ہفتہ سے خراب ہیں، سڑکوں پر تجاوزات نے عوام کا چلنا دوبھر کردیا
اٹک۔ ٹی ایم اے فتح جنگ کے عملہ کی لاپرواہی کی وجہ سے شہرگزشتہ ایک ہفتہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے رات کو تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔ محلہ غربی، محلہ ریلوے اسٹیشن، اٹک روڈ، محلہ پیر احمد شاہ، چاندنی چوک، گلی کیپٹن ڈاکٹر والی سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی گزشتہ ایک ہفتہ سے سٹریٹ لائٹس خراب ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف آفیسر کو متعدد بار اصلاح واحوال کا کہا گیا لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے جبکہ اس کے علاوہ تھانہ روڈ، سکول روڈ ، کوہاٹ روڈ، کھوڑ روڈ، تحصیل روڈ، پنڈی روڈ پرتجاوزات مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے جہاں پر ریڑھی بانوں ، مقامی دکانداروں اور ہوٹل مالکان نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کئی کئی فٹ جگہوں پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کا چلنا
Friday, April 11, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment