اٹک کی خبریں
ندیم رضا خان کے قلم سے
+92 321 فون 5259782
پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع اٹک نے ای ڈی او فنانس محمد جاوید افضل علوی کی جانب سے جاری ہونے والے
مراسلہ جس میں اساتذہ کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دی جانے والے مراعات کو عارضی طور پر روک دینے کے احکامات جاری ہونے پر دھمکی دی ہے کہ اگر پنجاب کے دیگر 34اضلاع کی طرح اٹک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے اساتذہ کے مراعاتی پیکج پر 26اپریل تک عمل درآمد نہ کیا گیا تو اٹک کے ہزاروں اساتذہ ڈی سی او اور ای ڈی او فنانس کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع اٹک حاجی محمد افضل لاہم نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر ایاز اختر خان ، نائب صدر سید فرحت شاہ کاظمی اور دیگر عہدیدار بھی موجو د تھے ضلعی صدر نے پیکج کے حوالے سے بتایا کہ ضلع اٹک میں الیکشن سے پہلے کروڑوں روپے کی گرانٹ آئی جس سے ترقیاتی کاموں کی مد میں شامل کر دیا گیا یکم جولائی2007سے الیکشن تک سینکڑوں ملازمین کو بغیر میرٹ، بغیر درخواست،اپنے چہتوں کی معرفت بھرتی کیا گیا آج اس کی سزا ضلع ناظم اور موجودہ انتظامیہ ہمارے دئیے گئے مراعاتی پیکج کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے بغیر منصوبہ بندی درجنوں سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور اب موجودہ حالات میں اب ان کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے، پریس کانفرنس میں پنجاب ٹیچرز یونین ضلع اٹک نے اس بات کا اعلان کیا کہ پنجاب کے دیگر 34اضلاع میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دئیے جانے مراعاتی پیکج پر عمل درآمد ہو رہاہے جبکہ اٹک میں ای ڈی او فنانس او ر ایک اعلیٰ افسر اساتذہ کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور یہ ضلع اٹک کے ہزاروں اساتذہ کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ حکومت کے خلاف اکسانے پر تلے ہوئے ہیں ان کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے اور جب کبھی بھی اساتذہ کو کوئی مالی فائدہ پہنچا ہے اس میں سب سے پہلے رکاوٹ افضل جاوید علوی نے ڈالی ہے ہم اس کے اس رویے کی پرزور مذمت کرتے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ اور موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے افسران کی سرکوبی کی جائے اور ان قرار واقعی سزا دے کر مثال قائم کی جائے تاکہ آئندہ حکومت اور اساتذہ کے درمیان کوئی بھی نفرت کا بیچ نہ بو سکے۔#
اٹک(نامہ نگار)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر اٹک فنانس اینڈ پلاننگ محمد جاوید افضل علوی نے سرکاری مراسلے کے ذریعے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر اٹک کو ہدایت کی ہے کہ عارضی طور پر یکم جولائی 2007کے بعد اپ گریڈ کئے گئے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور ان میں تعینات ملازمین کو بجٹ خسارے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی روک دی گئی ہے دریں اثناء انہوں نے سرکاری مراسلے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اساتذہ کو دی جانے والے مراعات کی ادائیگی بھی روک دی ہے سرکاری مراسلے میں غیر ترقیاتی فنڈز میں 1288.576ملین روپے ملے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1449.836ہے جب کہ خسارہ -161.260ہوا ہے انہوں نے سیکرٹری فنانس پنجاب اور ضلع ناظم اٹک کی 9اپریل کو ہونے والی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ناظم نے پنجاب حکومت سے 187.283ملین روپے سے خسارہ خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس وقت ضلع حکومت اٹک محکمہ تعلیم اٹک کے اپ گریڈ کئے گئے سکولوں اور وہاں تعینات عملہ کو اس سلسلے میں ہونے والے بھاری اخراجات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔#
اٹک(نامہ نگار) فتح جنگ کی معروف سماجی شخصیت شیخ عبدالحمیدکی اہلیہ ،حاجی محمد اقبال کی ہمشیرہ آرمی پبلک کالج کے سینئر لیکچر ار شیخ ناصر حمید ،نیشنل بینک کے آفیسر شیخ اجمل حمید ،شیخ شہباز حمید کی والدہ کی رسم قل فتح جنگ میں ادا کی گئی مرحومہ کی رسم قُل میں علاقے بھر کے معززین اور ان کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔#
اٹک(نامہ نگار)ڈی ایس پی لیگل اٹک چوہدری محمد یعقوب چھ سال تک اٹک میں تعینات رہنے کی بعد موٹر وے پولیس میں ٹرانسفر ہو گئے ہیں آپ نہایت ملنسار ، عوام دوست اور بے داغ ماضی کے حامل پولیس آفیسر ہیں ۔#
اٹک(نامہ نگار)سکول ٹیچر کو دھمکی آمیز خط ضلع بھر کی خواتین اساتذہ میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ڈی پی او اٹک نے ڈپٹی ڈی او زنانہ کی درخواست پر فوری طور پر سکول کے باہر پولیس تعینات کر دی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نور پور میں ایک اوباش نوجوان نے سکول میں تانک جھانک کی اور دیوار پھلانگنے کی کوشش کی خواتین ٹیچر اور بچیوں کے شوہر مچانے پر اہل محلہ نے اوباش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، سکول ٹیچر ز کو سکول پہنچنے پر بچیوں نے ایک خط دیا اور کہا کہ یہ سکول گیٹ کے سامنے پڑا تھا خط میں سکول ٹیچر کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ٹیچرز نے اس ساری صورتحال ڈپٹی ڈی او زنانہ کے علم میں لائی جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈی پی او اٹک سے رابطہ قائم کیا ڈی پی او اٹک نے فوری طور پر سکول کے اوقات کارکے دوران دو پولیس اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔#
اٹک(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کی بھر پور کوشش ہے کہ 3نومبر 2007سے جتنے بھی جج غیر آئینی اقدام سے ہٹائے گئے من و عن بحال ہونے چاہئیں اور اس میں کسی بھی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے اگر اعلان مری پر عمل در آمد نہ ہوا تو ہماری جماعت 101فیصد مرکز سے پیچھے چلی جائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب بار کونسل مسلم لیگ (ن) کے رہنما ، سابق رکن پنجاب اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار اٹک میں سینئر وائس چیئرمین اٹک پریس کلب حافظ شہزاد اختر سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار اٹک کے جنرل سیکرٹری ملک اسرار ایڈووکیٹ، چوہدری اختر ایڈووکیٹ ، ملک آصف ایڈووکیٹ اور ملک فتح اکبر بھی موجود تھے آصف علی ملک نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ججز دوچار دنوں میں ہی بحال ہو جاتے لیکن عدلیہ کی بحالی انگریزی ضرب المثلSo Near,Yet Sofarکی روشنی میں نظر آرہی ہے تاہم اگر پیپلز پارٹی نے اعلان مری پر آئیں بائیں شائیں کی تو مسلم لیگ (ن) اپنے قائد محمد نواز شریف کی سربراہی میں مرکز سے نکل جائے گی انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی یا ججز کی بحالی اس پر ہمار ا موٴقف واضح ہے یہاں کسی قسم کا ابہام نہیں ہو نا چاہیے عوا م نے ہمیں مینڈیٹ لال مسجد کے قاتلوں ،وانا ، باجوڑ کے غیر قانونی آپریشن اور 3نومبر کے غیر آئینی اقدام کر نے والوں کو بے نقاب کرنے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے دیا تھا اور ہم عوام کی خواہش کے مطابق تمام مسائل حل کر نے کے لئے کوشاں ہیں#
اٹک(نامہ نگار)5لاکھ روپے رقم واپس مانگنے پر چار افراد نے رات کی تاریکی میں کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے میاں بیوی اور بیٹوں کر زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق پائندہ کان حال گولڑہ نے تھانہ صدر میں بیان دیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے سلسلہ میں سنجوال کے قریب خیمہ لگایا تین قبل میں نے ببرک خان سے اپنے پانچ لاکھ روپے جو بھیڑوں کے کاروبار کے لئے دئے تھے واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ انکاری ہو گیا رات تین بجے کے قریب ببرک خان اپنے ساتھیوں روزی خان، شربت خان اور کثیر خان کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسلحہ ہمارے خیمے پر حملہ کر دیا جس میں میری بیوی بیٹے سلمان ،اسلم خان ، زاہد گل اور عزیز خان زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا#
اٹک(نامہ نگار)اٹک سے مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں من مانی اضافے کر لیے مسافروں اور ٹرانسپوٹروں میں زاید کرائی مانگنے پر جھگڑا ویگنوں کی اکثریت اور ہائی ایس جو کہ سی این جی پر چلتی ہے کہ کرایوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ان خیالات کا اظہار اٹک سے راولپنڈی ، کامرہ، حضرو، پشاور، گوندل ، باہتر،بسال، فتخ جنگ اور دیگر مختلف روٹس پر سفر کر نے والے مسافروں نے سروے کے دوران کیا ہے مسافروں نے بتایا ہے کہ گاڑیوں کے کرایوں میں من مانا اور بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے اٹک سے پنڈی کا کرایہ پچاس سے ستر روپے اٹک سے حضرو چودہ سے بیس روپے اٹک سے ہٹیاں دس سے پندرہ روپے قطبہ موڑ سے نو سے بارہ روپے اور دیگر روٹس پر بھی پندرہ سے بیس روپے کا اضافہ ہو اہے مسافروں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ضرو رہوا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر نے لگیں عوام نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام بھی اس بات کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں مسافروں نے کہا کہ اکثر زائد کرایہ نہ دینے پر ٹرانسپورٹر بدتمیزی پر اترتے ہیں اور مسافروں کو راستے میں ہی اتارنے کی دھمکی دیتے ہیں جبکہ جھگڑے آئے روز کا معمول بن چکے ہیں مسافروں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے#
اٹک(نامہ نگار)اٹک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اٹک پولیس نے 20دنوں کے دوران اسلحہ ،منشیات،اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حنیف جوئیہ نے اٹک پولیس کے پندرہ سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے بیج لگانے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے بیج لگانے کی تقریب میں بیج لگانے کے فرائض ڈی سی او عبدالرزاق ملک ڈی پی او اور ڈی ایس پی اور اے ایس پی حضرو نے سر انجام دئیے ڈی پی او نے ترقی پانے والے انسپکٹروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم اور غریب لوگوں کی داد رسی کے لیے ہر وقت تیار ہیں اٹک پولیس نے منشیات کے 39،اسلحہ کے 57مقدمات درج کرنے کے علاوہ جوئیے کے اڈوں پر چھاپوں مارنے کے علاوہ پنجاب سے سرحد بھاری مقدار میں سمگل ہونے والا آٹا بھی قبضہ میں لے لیا۔
#اٹک(نامہ نگار)اٹک کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت اور حقائق پر مبنی صحافت کی ہے انہی کی بدولت معاشرے میں ہونے والی تمام معاشرتی برائیوں سے آگاہی حاصل ہوتی رہی صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہیں اٹک کے صحافیوں کی محبت اور خلوص زندگی کا سرمایہ افتخار ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا ان خیالات کا اظہار اٹک سے حافظ آباد تبدیل ہونے والے ڈی سی او اٹک عبدالرزاق ملک نے اپنے تبادلے کے احکامات کے بعد ڈی پی او آفس اٹک میں منعقدہ ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔#
Wednesday, April 23, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment