اٹک ندیم رضا خان
مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک محمد نواز آف باہتر نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ، کرپشن کی بیچ کنی ، مسلم لیگ(ن) کے منشور کا حصہ ہے پنجاب کے تمام سرکاری محکمے آمریت کے شکنجے سے آزاد ہو چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ(ن) پر جس طرح اعتماد کا اظہار کر کے اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کرایا ہے اس نے ملک سے ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے محمد نواز شریف اس وقت عوام کی امیدووں کا واحد مرکز ہیں انہوں نے صدر پرویز مشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ عظیم تر قومی مفاد میں تین فیصلو ں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے جمہوریت کو صحیح پٹری پر چلنے کا موقع دیں نمبر(1)وطن عزیز کے 16کروڑ عوام پر احسان کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں ، (2)قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر یں،(3)ریفرنڈم کے ذریعے عوام سے ووٹ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا پنجاب کے عوام کی محبت کا ثمر ہے میاں شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ بننے پر ضلع اٹک کی دھرتی پر ایسے جشن کا انعقاد کیا جائے جو صدیوں یاد رہے گا انہوں نے سرکاری افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے خادم ہونے کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں عوام کو خادم سمجھنے والوں کو گھر بھجوا دیا جائے گا ۔ #
اٹک(نامہ نگار )ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ان کے سات سالہ دور میں لوگوں کو ہزاروں ملازمتیں فراہم کیں جبکہ آنے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں غریب کے منہ سے نوالا چھینے کے در پے ہیں اور اسی منصوبے پر عمل پیرا ہو کر غریب کے بچوں سے روزگار چھیننا چاہتے ہیں اس سے عوام کو ہمارے کاموں اور موجودہ حکومتوں کی انتقامی کاروائیوں کے درمیان واضع فرق محسوس ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین اٹک رضیہ مدثر کی قیادت میں ٹی ایم اے اٹک میں منعقدہ کھلی کچہری خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا خواتین نے اس موقع پر ضلع ناظم اٹک کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی خواتین ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہیں اور آئندہ بھی یہ ساتھ برقرار رہے گا اس موقع پر سینیٹر سردار محمود خان، تحصیل ناظم قاضی خالد محمود، سابق نائب تحصیل ناظم شیخ محمود الہٰی ، میڈیا ایڈوائزر ضلع اٹک تنظیم اقبال ہاشمی عرف پاشی بھی موجود تھے ضلع ناظم نے کہا کہ ہم نے کنٹریکٹ پر عوامی مفاد کے تحت مختلف کالجوں میں ایک سو سے زائد لیکچرارز بھرتی کیے جن کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یک جنبش قلم فارغ کر کے اٹک کے کالجوں میں طالب علموں کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے قبل ازیں انہوں نے مختلف لوگوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کیے ۔#
اٹک(نامہ نگار )موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے ممبر سردرار سلیم حیدر خان نے پنڈ تریڑ گاؤں ، ریاست خان، کے ڈیرے میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر وقار احمد اعوان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل ضلعی جنرل سیکرٹری ، صفدر خان ، الطاف حسین بھی موجود تھے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے میرے دروازنے عوام کے لیے کھلے ہیں سابقہ حکمرانوں کے ظلم کا حساب لیا جائے گاہماری پارٹی کا منشور ہے عوام کی خدمت کرنا پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو پاکستان کی مظبوطی اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر پہنچائیں گے اس موقع پر عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔ #
اٹک(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ شعبہٴ خواتین تحصیل اٹک کی صدر ، تحصیل کونسل رضیہ مدثر نے ملک اللہ بخش خان آف شیں باغ گروپ کے سربراہ ملک حمید اکبر خان ، ملک شیر افضل خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے انہوں نے حاجی محمد فاروق سٹینڈرڈ بیکرز کے والد زاہد فاروق سابق لیبر کونسلر ، یونین کونسل نمبر2اٹک شہرکی وفات پر بھی گہرے دکھ رنج و غم کا اظہار اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ہے#
اٹک(نامہ نگار )اٹک میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی او اٹک عبدالرزاق ملک کی ہدایت پر تحصیل دار اٹک اشتیاق اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی اٹک میں آٹے کے دو ٹرک سرکاری نرخوں پر تقسیم کیے گئے انہوں نے مختلف بازاروں کے معائنے کے دوران تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ گراں فروشی سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔#
اٹک(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پو لٹری فارم ایسو سی ایٹس اٹک کے چیئرمین ارشد زبیر جعفری نے اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے چیئرمین ندیم رضا خان کو اتفاق رائے سے ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے ہر مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایاہے#
اٹک(نامہ نگار )ایڈیٹر ز کونسل ضلع اٹک کے چےئر مین اکبر یوسف زئی نے منصب ہال میں حضرو اور پنڈی گھیب کے سینئر صحافیوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اپنے جائز حقوق کا تحفظ کریں ،انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ز کی پریس کلبوں کے فعال ممبران کے لئے رہائشی پلاٹس کے لئے جدوجہد تیز کردی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں زرعی اصلاحات کی سینکڑوں کنا ل اراضی بے کار پڑی ہوئی ہے ،ضلع اٹک کی تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ز پر جرنلٹس کالونیوں کے لئے اراضی مختص کرائی جائے گی ، چےئر مین اکبر یوسف زئی نے کہا کہ صحافیوں کو رہائشی پلاٹس کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ، پوری کی جائے #
اٹک(نامہ نگار )عالمی مبلغ اسلام علامہ سید عبدالمجید ندیم شاہ 18اپریل بروز جمعةالمبارک جامعہ علوم الشرعیہ مسجد لوہاراں سول بازار اٹک میں دن 12:00بجے سیرت محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب کریں گے کانفرنس کی صدارت مہتمم جامعہ اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی و صوبائی مجلس عمومی کے رکن مولانا شیر زمان کریں گے نماز جمعہ کے بعد 2:30بجے دن مسجد لوہاراں میں علامہ عبدالمجید ندیم شاہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل ہے #
اٹک(نامہ نگار )اٹک میں پولیس اور پریس کی نمبر پلیٹ والی کاروں اور موٹر سائیکلو ں کی بہتات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی عوامی ، سیاسی ، سماجی، اور صحافتی حلقوں کا اس سلسلے میں شدیداحتجاج پولیس اور دیگر اداروں سے ان قانون شکن افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کامطالبہ ۔#
اٹک(نامہ نگار )ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملک غلام نبی نے ضلع اٹک کی 72یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں سے یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی آرڈیننس کے مطابق قائم ہونے والی گیارہ نگران کمیٹیوں کی تفصیل طلب کر لی ہے یاد رہے کہ 14اگست 2001کو موجودہ بلدیاتی نظام سے لے کر آج تک ضلع اٹک میں بلدیاتی نظام پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں 7سال بعد نگران کمیٹیوں کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے یونین کونسل کی سطح پر یونین کو نسل میں ہونے والی بعض باتوں کا علم نہیں ہوتا ۔#
اٹک(نامہ نگار )ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق عوامی مسائل کے موقع پر حل کے لیے آج 16اپریل بروز بدھ ٹی ایم اے فتح جنگ اور 17اپریل بروز جمعرات ٹی ایم اے حسن ابدال میں صبح 10بجے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں گے اس موقع پر تمام سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہ بھی موجود ہوں گے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل فوری طور پر موقع پر ہی حل کئے جا سکیں ۔#
اٹک(نامہ نگار )ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اٹک ملک محمد رفیق نے تھانہ رنگو میں درج ہونے والے د س حد زنا (زنا بالجبر)کے مقدمہ میں ملوث ملزم نوید احمد ساکن کامل پور موسیٰ کو جرم ثابت ہونے پر 15سال قید با مشقت سزا کا حکم سنایا جبکہ ملزم کو 382/Bکا فائدہ بھی دیا گیا ۔#
Tuesday, April 15, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment