Thursday, April 24, 2008

April 24 Attock District News by Nadim Raza Khan

ضلع اٹک کی تازہ ترین خبریں

ندیم رضا خان
+92 321 525 9782






(نامہ نگار )جواں سال دوشیزہ گلے میں ٹانسلز کے آپریشن کے دوران جاں بحق تفصیلات کے مطابق حضرو میں ایک ضلع
پرائیویٹ ہسپتال میں حضرو کے گاؤں پیر زئی کی خاتون آئی جس کو گلے کے ٹانسلز (غدود) کا مرض لاحق تھا دوران آپریشن خاتون جاں بحق ہو گئی2:75بجے شروع ہونے والا آپریشن کے بارے میں ہسپتال کا عملہ خاتون کے اہل خانہ کو بار بار خاتون کی حالت بہتر ہونے کی تسلیاں دیتا رہا اور رات 9:15بجے اہل خانہ نے زبردستی دروازہ کھلوایا مذکورہ ڈاکٹر نے اہل خانہ کو کہا کہ مرد حضرات اندر آجائیں اور خود وہاں ہسپتال سے چلے گئے جب خاتون کے اہل خانہ آپریشن تھیٹر میں گیے تو خاتون مردہ حالت میں پڑی تھی جس پر اہل خانہ مشتعل ہوگئے ان کی ہسپتال کے عملے کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور ایک دوسرے کے ساتھ دست گریباں بھی ہوئے خاتون کے ہسپتال میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے پر اہل خانہ کی چیخ و پکار پر سینکڑوں افراد جمع ہوگئے #


اٹک (نامہ نگار )جاں بحق ہونے والی خاتون کے بھائی نیاز احمد نے پیر زئی گاؤں آنے والے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی بیمار ہمشیرہ کا علاج انہوں نے مقامی ڈاکٹر سے کرایا جس پر ڈاکٹرمذکورہ نے کہا کہ ان کا آپریشن ہو گا اور بدھ کے دن 2:30بجے آپریشن تھیٹر گئے اور آپریشن 2:75بجے شرو ع ہوا اس دوران ہمیں ہسپتال کے عملے نے گلے کے آپریشن سے نکلنے والی غدود دکھائی اور کہا کہ بے ہوشی جاری ہے اور وقفے وقفے سے ہمیں رات 9بجے تک تسلیاں دیتے رہے اس دوران ڈاکٹر وہاں سے چلے گئے اور ہم نے زبردستی دروازے کھلواکر جب آپریشن تھیٹر میں ہمشیرہ کو دیکھا تو وہ فوت ہوچکی تھی انہوں نے کہا ہم اسلامی ذہن کے لوگ ہیں ہمشیرہ کی وفات کو وہ اللہ کی طرف سے آئی ہوئی موت تصور کر تے ہیں اسی بناء پر وہ ڈاکٹر اور ہسپتال کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کریں گے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ فوت ہونے کے بعد ہسپتال کے عملہ ہمیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی ایمبولینس نہیں دی گئی ہماری ہسپتال سے عملہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہمشیرہ کے اس طرح فوت ہونے پر ہمارے ہوش اڑ گئے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ہمشیرہ کے آپریشن کے لئے ڈاکٹر کو دکھایا توہمیں بتا یا گیا کہ ہسپتال میں گلے کا ڈاکٹر نہیں ہے لہذا آپ پرائیویٹ علاج کرالیں #


اٹک (نامہ نگار )جاں بحق ہونے والی خاتون کے والد جانس خان نے کہا کہ وہ دل کے مریض ہیں ان کی بیٹی کو اتنی لمبی بے ہوشی کیوں دی گئی اس موقع پر موجود گاؤں کے افراد نے کہا کہ حضرو بہت اہم تحصیل ہے یہاں ہر سال اربوں روپے کا زرمبادلہ آتا ہے اور سپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور حکومت نے آج تک اس پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا #

اٹک (نامہ نگار )کرائم سیل کے چھاپے انٹر نیٹ ویران نوجوان نسل راہ راست پر آنے لگی انچارج کرائم سیل غلام عباس مسرت کے چھاپوں سے فحاشی اور عریانی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق کرائم سیل اٹک کے انچارج غلام عباس مسرت نے سماج دشمن عناصر اور فحاشی اور عریانی پھیلانے والو ں کے خلاف بڑی کامیاب کاروائیاں کیں منشیات فروشوں، فحاشی پھیلانے والے ویڈیو سنٹر ، انٹرنیٹ کلب پر چھاپے مارکر انکو گرفتار کر کے جیل بھیجوادیا فحاشی اور عریانی پھیلانے والے آلات پولیس کے قبضہ میں ہے اس لئے نوجوان نسل جو تعلیم چھوڑ کر انٹرنیٹ کلبوں پر فحاشی اور عریانی کی فلمیں دیکھتے تھے کافی حد تک خوف ہراس میں مبتلا ہوکر دوبارہ سکول کالج جانا شروع کر دیا ہے غلام عباس مسرت انچارج کرائم سیل کی ان کامیاب کاروائیوں سے عوامی حلقوں نے انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کرائم سیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے #



اٹک (نامہ نگار )تھا نہ صدرکے گاؤں سقہ آباد روڈمیں ڈاکو راج تین مسلح افراد نے راہگیر سے لاکھوں روپے نقد موبائل اور سائیکل چھین لیے عوام میں خوف وحراس تفصیلات کے مطابق یاسر خان ولد گوہر دین خان نے تھانہ باہتر میں بیان دیا ہے میں نیاز رخمت سکنہ پنڈبہادر خان کو ایک لاکھ روپیہ سائیکل پرسوار ہوکر جارہا تھا سقہ آباد روڈ ریت کی کھانوں دھیریک کے قریب پہنچا تو ایک نقاب پوش شخص نے مجھے روک لیا اسی دوران دو اور اشخاص بھی آگئے جنہوں نے مجھے پکڑ کر مارنا شروع کردیا میری جیب سے ایک لاکھ روپیہ نقد موبائل سیٹ نکال لیا اور میر ی سائیکل بھی چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی #


اٹک (نامہ نگار )پولیس نے پنجاب سے سرحد آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی تین درائیور گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے تین مختلف گاڑیوں میں سے 140تھیلا آٹا قبضہ میں لے کر ڈرائیور ملنگ جان سکنہ تاروجبہ ،شیرعلی سکنہ مردان اور فضل حیات سکنہ نوشہرہ کوگرفتار کرلیا#


اٹک (نامہ نگار )این ایل سی تعلیم اور صحت کے اداروں کی تعمیرومرمت میں انقلابی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے۔مثبت تبدیلی اداروں کے سربراہان اور مقامی لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے ۔ایجوکیشن اور ہیلتھ ریفارمز پروگرام کی کامیابی سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اس ترقیاتی سکیم سے ہزاروں سکول اور بنیادی مراکز صحت پنجاب بھر میں مستفید ہو رہے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار این ایل سی اٹک کے ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر کرنل ارشاد قمر نے ضلع کے متعدد سکولوں اور بنیادی مراکز صحت کے دورے کے بعد پریس کے نمائندوں کو بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں اس وقت تک 20 سکول تعمیر و مرمت کے بعد محکمہ تعلیم کے حوالے کئے جا سکتے ہیں جبکہ 40 سکولوں پر کام جا ری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 بنیادی مراکز صحت پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک ۔ گورنمنٹ کالج برائے بوائز اٹک۔ گورنمنٹ کالج برائے بوائز فتح جنگ اور گورنمنٹ کالج پنڈیگھیب میں بنیادی مرمت اور تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔پراجیکٹ منیجر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سکولوں اور ہسپتالوں کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کرنی ہیں تا کہ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول اور بیماروں کو صحت کی مناسب سہولتیں مل سکیں۔ اِس مشکل کام کی تکمیل کے لئے این ایل سی، متعلقہ محکمے اور مقامی لوگوں کی دلچسپی اور ہمہ وقت تعاون بہت ضروری ہے۔ تا کہ اعلےٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے اُنہوں نے کہا کہ این ایل سی کی ٹیم، قومی تعمیر کے جذبے کے ساتھ پورے ضلع میں تعمیرومرمت کے کام میں مصروف ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ دسمبر 2008ء تک پراجیکٹ کو مکمل کر لیا جائے ۔ پراجیکٹ منیجر نے بتایا کہ 6پولیس پوسٹوں پر عنقریب کام شروع ہونیوالا ہے۔ کرنل ارشاد قمر نے کہا کہ معمول کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں اور ہسپتالوں کی حالت بہت مخدوش ہے، کئی ہسپتالوں میں تو لوگوں نے پالتو جانور باندھے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے دروازے اور کھڑکیاں اُتار لی ہیں، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور چھتوں پر درخت اُگ آئے ہیں۔ سفیدے کے درختوں کی بہتات نے عمارتوں، سیوریج اور پانی کی لائنوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ کئی سکولوں کی عمارتیں خطرناک ہیں اور کسی وقت بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہیں اسلیئے سالہا سال سے نظر انداز ہونے والی یہ عمارتیں بھر پور مرمت اور مسلسل دیکھ بھال کا تقاضا کرتی ہیں۔پراجیکٹ منیجر نے کہا کہ مئی میں 45سکولوں کے ٹینڈر طلب کئے جائینگے جس سے ضلع اٹک کے سکولوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر جائیگی جبکہ کئی ہسپتال تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ کرنل ارشاد قمر نے کہا ضلعی ناظم میجر (ر) طاہر صادق خان اور ان کی انتظامیہ کے تعاون سے ایک بھر پور پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور فیلڈ سٹاف کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ بہتر معیار اور رفتار کے ساتھ کام کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اعلےٰ معیار این ایل سی کا طرّئہ ِ امتیاز ہے جس سے کم معیار پر کسی صورت بھی سودا نہیں ہو گا۔ ہمارے رپورٹر نے بتایا کہ کرنل ارشاد قمر نے گورنمنٹ ہائی سکول بسال سے میٹرک کیا اور گورنمنٹ کالج اٹک میں پڑھا ہے اس لئے وہ ضلع اٹک کے ماحول اور ضرورت سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سخت اور مشکل ترین حالات میں بھی بہترین کام کا معیار برقرار رکھا ہے۔ وہ حال ہی میں ضلع بہاولپور سے آئے ہیں جہاں چُولستان جیسے دشوار علاقوں میں اعلےٰ کام کرا کے پورے پنجاب میں کارکردگی پر بین الاقوامی اداروں نے اِن کی کاوشوں کی تائیدو تعریف کی ہے۔ اٹک کے سرکاری اور غیر سرکاری ادارے نئے پراجیکٹ منیجر کی آمد سے نئی اُمیدیں لگائے ہوئے ہیں اور ٹھیکیداروں نے بھی نئے ٹھیکوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے#


اٹک (نامہ نگار )پانی کی نالی بند کرنے سے منع کرنے پر چھر ی سے وار کرکے پڑوسی کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق شہزاد احمد سکنہ کامرہ کلاں نے تھا نہ صدر میں بیان دیا ہے سردار ولد محمد عالم نے ہمارے گھرکی پانی نکاسی کی نالی بند کردی میں نے اُس کو منع کیا تو مجھے گالیاں دیں اورچھری سے وار کرکے مجھے زخمی کردیا #


اٹک (نامہ نگار )نذر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ضلع کونسل ہال میں 10مئی بروز ہفتہ 10بجے دن نیشنل ٹیلنٹ ایوارڈسیمینارمنعقد کیاجارہا ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حنیف جوئیہ اور PAجاوید احمد کو اعلیٰ کارکردگی پر تقریب کے مہمان خصوصی شیلڈدیں گے سیمینار کا اہتمام پیراماؤنٹ سکول سسٹم اٹک کینٹ کے چےئرمین سید محمد عقیل نقوی کے تعاون سے کیا جارہا ہے فاؤنڈیشن کے بانی معروف شاعر ،ادیب نذرالحسن نے ایک ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ ہماری فاؤنڈیشن اپنی لکھی گئی کتابوں کے ذریعے انسانی خدمت کررہی ہے جیلوں میں قید یوں کے علاج معالجے اور اُن کی فلاح بہبود کے لئے کام کررہی ہے عنقریب ہی ڈسڑکٹ جیل اٹک میں قیدیوں کے علاج کیلئے فری کیمپ لگایا جائے گا #

اٹک (نامہ نگار )سکول ٹیچر کواغوء کرنے کا دھمکی آمیز خط ضلع بھر کی خواتین اساتذہ میں عدم تحفظکا احساس بڑھ گیا سکول بند سینکڑوں بچیاں تعلیم سے محروم ڈی پی او اٹک نے ڈپٹی ڈی او زنانہ کی درخواست پر فوری طور پر سکول کے باہر پولیس تعینات کر دی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نور پور میں ایک اوباش نوجوان نے سکول میں تانک جھانک کی اور دیوار پھلانگنے کی کوشش کی خواتین ٹیچر اور بچیوں کے شوہر مچانے پر اہل محلہ نے اوباش کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ، سکول ٹیچر ز کو سکول پہنچنے پر بچیوں نے ایک خط دیا اور کہا کہ یہ سکول گیٹ کے سامنے پڑا تھا خط میں سکول ٹیچر کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ٹیچرز نے اس ساری صورتحال ڈپٹی ڈی او زنانہ کے علم میں لائی جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈی پی او اٹک سے رابطہ قائم کیا ڈی پی او اٹک نے فوری طور پر سکول کے اوقات کارکے دوران دو پولیس اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔#

No comments: