اٹک(نامہ نگار)پنجاب سے سرحد آٹا سمگلنگ سے روکنے پر ٹرک ڈرائیور فائرنگ کرتے ہوئے فرار پولیس نے آٹے سے بھرا ٹرک اور کنڈیکٹر کوپکڑ لیاتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جی ٹی روڈ حسن ابدال کے قریب حسن ابدال کی مقامی فلور مل کے ٹرک نمبر TKQ-710جسے ٹرک ڈرائیور عابد حسین چلا رہا تھا کو روکا تو ٹرک ڈرائیور مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے کنڈیکٹر محمد حنیف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ٹرک سے 20کلو گرام وزنی آٹے کے 600تھیلے برآمد کر لئے۔#
اٹک(نامہ نگار)مسلم لیگ ابو ظہبی کے سابق صدر نظام دین میر نے کہا ہے کہ حکومت سزائے موت کی قانون کو عمر قید میں تبدیل کرے تاکہ صرف بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کی موت کو عمر قید میں تبدیل نہ کیا جائے بلکہ اس قانون کا اطلاق پاکستان کے تمام سزائے موت کے قیدیوں پر کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کے ساتھ اور اس کے شہریوں کے ساتھ وہی سلوک روا رکھے جو وہ ہمارے شہریوں کے ساتھ رکھتے ہیں پاکستان نوجوان کرکٹ میچ دیکھنے گیا اور اس کی نعش شدید تشدد کے بعد واپس کی گئی جو بھارتی حکومت کی نام نہاد سیکولر پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔#
اٹک(نامہ نگار)اے این پی اٹک کا اہم اجلاس بگرام انگلش اینڈپشتو اکیڈمی اٹک میں منعقد ہوا جس کے لئے اے این پی پنجاب کے سیکرٹری عارف اظہر نے خصوصی اجازت دی تھی اجلاس کی صدارت سٹی صدر اے این پی اٹک شوکت زمان نے کی اجلاس میں نائب صدر خائستہ گل ، جنرل سیکرٹری شیر خان ، پریس سیکرٹری داؤد خان ،نائب پریس سیکرٹری گلاب دین جوائنٹ سیکرٹری خان ولی خان ،سردارحبیب اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کو مزید فعال کرنے پر زور دیا اجلاس میں اسلام قادر،عبد المنان ،سعد اللہ مہمند،فیروز خان ، محبوب خان ، قسمت خان ، حبیب رحیم اور جمشید خان نے بھی شرکت کی
# اٹک(نامہ نگار)اٹک پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی میڈیکل سہولیات اور ڈاکٹر کی سہولت سے محروم ہیں۔پچھلے پانچ ماہ سے پی ٹی سی ایل کے پینل میں کسی ڈاکٹر کی تعنیاتی نہیں ہوئی۔پی ٹی سی ایل ملازمین ڈاکٹر کی عدم دستیابی اور میڈیکل سہولیات نہ ہونے پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ٹی سی ایل ہیڈکواٹر اِس سلسلہ میں کوئی فوری کاروائی نہیں کی۔پی ٹی سی ایل اٹک میں بہت سے ملازمین حد درجہ غربت کی سطح پر ہیں اور اُن کے والدین بیمار ی کی صورت میں ڈیپارٹمنٹ کی میڈیکل کی سہولت بھی نہیں رکھتے۔ وہ اِنتہائی پسماندگی کی سطح پر زندگی گزار رِہے ہیں۔اٹک پی ٹی سی ایل کے ملازمین پی ٹی سی ایل انتظامیہ سے سوال کرتے ہیں۔ کہ اُنہیں میڈیکل کی سہولت سے کیونکر محروم کیا جا رہا ہے؟اٹک پی ٹی سی ایل ملازمین وفاقی وزیر مواصلات اورچئیرمین پی ٹی سی ایل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور ملازمین کو میڈیکل ریلیف دینے کے احکامات جاری کریں۔
اٹک(نامہ نگار)خالدپبلک سکول محمد نگر اٹک میں 9ویں یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی اس منفرد تقریب میں مہمان خصوصی تمام والدین تھے تقریب کی صدارت قاری حافظ مبین الرحمان آف کامرہ نے کی ایوارڈ کی تقریب میں بچوں نے خاکے پیش کیے اول دوئم سوئم اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچوں کو کپ اور میڈل دئیے گئے ،اہم مہمان حافظ عماد اسحاق ، قاضی طارق بشیر ، محمود ظفر ، پرنسل گولڑہ سکول تھے ، ٹیچر گلناز نے کمپئیرنگ کی آرگنائز کمیٹی میں شمائلہ بی بی ، حنا اعوان، ذہینہ تاج تھے پرنسپل ناصر شہزاد نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، چےئرمین ایڈمنسٹریشن کمیٹی خالد رشید نے شکریہ ادا کیا اور خالد پبلک سکول کی ایک اور برانچ کھولنے کا اعلان کیا#
اٹک(نامہ نگار)اٹک میں سی آئی اے کے قیام سے جرائم میں کمی واقع ہورہی ہے جرائم پیشہ لوگ زیر زمین شفٹ ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق اٹک میں آرگنائز کرائم سیل کے قیام کے بعد انچارج انسپکٹر حافظ محمد رفیق سب انسپکٹر غلام عباس مسرت، غضنفر علی اور دیگر عملہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں سخت ایکشن کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈوں پر چھاپوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کر کے قمار بازوں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ #
اٹک(نامہ نگار)عرصہ درازسے اٹک میں تعینات ڈی ایس پی لیگل کا تبادلہ تفصیلات کے مطابق عرصہ چھ سال سے اٹک میں تعینات ڈی ایس پی لیگل چوہدری محمد یعقوب کا تبادلہ موٹر وے پولیس اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او راجہ شکیل احمد کو راولپنڈی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ #
اٹک(نامہ نگار)میٹرک کے امتحانات میں نقل کا آزادانہ استعمال محکمہ تعلیم کے ناقص انتظامات کی بنا پر بعض امتحانی مراکز جن میں گرلز سکول نمبر1، اور گرلز ہائی سکول نمبر2شامل ہیں میں بجلی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی بنا پر طالبات انتہائی اذیت کا شکار ہیں جبکہ بعض مراکز میں ملی بھگت سے نقل کی بھی اطلاعات ملی ہیں فزکس کا آؤٹ آف کورس پرچہ فیڈرل بورڈاسلام آبادانتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے طالب علموں کے والدین نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر تعلیم سمیت ممبران پارلیمنٹ سے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے خلاف سخت کاروائی اور مذکورہ پرچے میں تمام طالبعلموں کو پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹک(نامہ نگار)کرائے کی گاڑی لے کر غائب ہونے والے شخص کے خلاف کاروائی کی جائے محمد نواز ولد شیر احمد سکنہ دارالسلام کالونی نے اپنے تحریری بیان میں محکمہ اکاؤنٹ آفس اٹک کے افسران سے اپیل کی ہے کہ میں گاڑی ڈرائیور ہوں اکاؤنٹ آفس اٹک کے ملازم ظہیر شاہ نے میری گاڑی 2000روپے رینٹ پر لی تاحال وہ کرایہ دینے سے انکاری ہے میں اکاؤنٹ آفس کے چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں میری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے جب بھی دفتر جاتا ہوں ظہیر شاہ کے بارے میں معلوم کرتا ہوں تو مجھے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا اور مجھے بتایا جاتا ہے کہ وہ ڈپٹی پر موجود نہیں ہے۔#
اٹک(نامہ نگار)بلوچستان حب میں خبریں کے رپورٹر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سخت سز ا دی جائے موجودہ جمہوری دور میں صحافیوں کے ساتھ بے بنیاد مقدمات بنانا اور انہیں قتل کرنا انتہائی افسوس کا مقام ہے سابقہ حکومتوں کے دور میں صحافیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ان خیالات کا اظہار ایڈیٹر کونسل اٹک کے چےئرمین محمد اکبر یوسف زئی ، چےئرمین ایجوکیٹر کلب سید قمر الدین، اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ کے چےئرمین ندیم رضا خان ، سینئر وائس چےئرمین حافظ شہزاد اختر، وائس چےئرمین محمد صدیق، محمد یحیٰ بٹ، ملک محمد سلیم،جاوید کشمیری، شیخ اسد، حافظ عبدالحمید، طارق محمود، احمد نواز، سابق چےئرمین اٹک پریس کلب حاجی محمد فیضیاب خان،ہشام خان، لیاقت عمر، شیخ کریم جان، مہتاب خان ، ارشاد علی ، طاہر نقاش، محمد صدیق قریشی، شیخ بابر قیوم ، شیخ جاوید اقبال، شیخ فیصل جاوید، ملک محمد اسماعیل نے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری دور کی حکومت میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سینئر صحافی محمد اسماعیل اور ہدایت اللہ کے قاتلوں کو حکومت گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیتی تو آج کسی غنڈے کو جرات نہ ہوتی کہ وہ بلوچستان حب میں روزنامہ خبریں کے ڈسٹرکٹ رپورٹر خادم حسین کو قتل کرتا اٹک کے صحافیوں نے ملک بھر میں ہونے والی صحافیوں سے زیادتیوں کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرے۔#
اٹک(نامہ نگار)سٹی ہسپتال مدنی چوک اٹک میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کی کی عوامی شکایا ت پر رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان کا ایکشن ڈی سی او اٹک کو فوری طور پر سٹی ہسپتال کے معاملات درست کر نے کی ہدایت شاہان ملک نے سٹی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی پر عوامی شکایات کے پیش نظر ڈی سی او عبدلرزاق ملک سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی فوری طور پر ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کا نوٹس لیں جس پر انہوں نے فوری طور پر ای ڈی او ہیلتھ کو تحریر ی طور پر لکھا ہے کہ سٹی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی فور ی طور پر دور کی جائے عوامی سماجی حلقوں نے رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان کی جانب سے فوری ایکشن لینے پر شکریہ ادا کیا ہے #
اٹک(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کے لیبارٹری اسسٹنٹ اعجاز حسین شاہ نے مذکورہ ہسپتال میں بیماری کے دوران طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر ہسپتال کے مین گیٹ پر بھوک ہڑتال کر دی تاہم ہسپتال کے عملے کے سمجھانے پر انہوں نے بھوک ہڑتال فوری طور پر ختم کر دی ۔ #
اٹک(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹک کے ترجمان کے مطابق لیبارٹری اسسٹنٹ اعجاز حسین شاہ 21دن کی چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر حاضر ہوئے اور 15منٹ بعد دل کی تکلیف کے بارے میں بتایا جس پرانہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اس سے قبل انہیں محکمانہ طور پر میو ہسپتال لاہور اور کارڈیالوجی سینٹر لاہور میں بھیجا گیا جہاں سے انہیں 3ماہ کا ٹائم ملا ہے اس کے بعد ان کا وہاں علاج شروع ہو گا اعجاز حسین شاہ کا ڈاکٹر ریاض نے چیک اپ کیا اور انہیں مزید علاج کے لیے راولپنڈی جنرل ہسپتال ریفر کیا تاہم انہوں نے فوری طور پر بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا اور ہمارے سمجھانے پر انہوں نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ #
Tuesday, April 22, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment