ندیم رضا خان
کے قلم سے
اٹک(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈائریکٹر انسانی حقوق اٹک نے شہری کی درخواست پر زائد فیس وصول کر نے پر پرنسپل چھچھ ویلی پبلک سیکنڈری سکول ویسہ تحصیل حضرو کو عدالت میں طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق محمد فیاض خان ولد سید اکبر خان ساکن شادی خان نے تحریری درخواست میں مذکورہ پرنسپل کے خلاف تحریر کیاہے کہ انہوں نے تین سال قبل اپنے بیٹے محمد حسیب کو چھٹی جماعت میں داخل کرایا اور سکول کے تمام واجبات بشمول فیس وغیرہ ادا کر دئے اب ان کا بچہ جماعت نہم کا طالب علم ہے مذکورہ پرنسل نے ان کے بیٹے سے نئی داخلہ فیس 7469/-روپے طلب کی فیس بل اس کے ہاتھ دے بھیجا جس پر وہ سکول گئے اور انہوں نے پرنسپل سے وضاحت طلب کی کہ قبل ازیں سکول میں داخلہ کے وقت فیس ادا کر دی تھی تو نئے سرے سے داخلہ فیس کا کیا جواز ہے اس پر پرنسپل نے ان سے بد تمیز ی کا مظاہر کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو سکول سے اٹھا لے مذکورہ سکول پرنسپل کے بیٹے ضیا ء الحق کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو خود بیرون ملک ہے مذکورہ سکول ایلیمنٹری لیول تک عارضی طور پر رجسٹرڈ ہے کلاس نہم دہم کے داخلہ وصول کر نے اور ان کلاسوں کو تعلیم دینے کا مجا ز نہ ہے انہوں نے ای ڈی او تعلیم کو بھی ایک درخواست دی کہ پرنسپل لوگوں سے ناجائز رقوم مختلف بحانوں سے وصول کر رہے ہیں جس کے وہ مجاز نہ ہیں ا س پر ای ڈی او تعلیم اٹک اور ڈی ای اور سیکنڈری ایجوکیشن نے انکوائری کی اور اس رپورٹ میں ان کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات کی تائید کی اور مذکورہ پرنسپل کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر نے کی سفارش کی ہے مذکورہ پرنسپل اب اس کو لالچ دیتا ہے کہ اپنے بیٹے کی فیسییں داخل نہ کرائے مگر باقی لوگوں کو خاموش کرے #
اٹک(نامہ نگار)خدمت کی سیاست کاجذبہ لے کرمیدان میں آئے ہیں عوامی فلاح بہبودکیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے ان خیالات کااظہارممبرقومی اسمبلی حلقہ NA-59سردارسلیم حیدرخان نے حسن ابدال میں کھلی کچہری کے موقع پراہلیان علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ میں سیاست کوعبادت کادرجہ دیتا ہوں اورمیں واحداورپہلاامیدوارہوں جس نے کامیاب ہونے کے بعد سب سے پہلے کھلی کچہریوں کاانعقادکیااس سے قبل عوامی نمائندے مہینے میں ایک مرتبہ کھلی کچہری لگاتے تھے لیکن میں نے اس کوناکافی سمجھتے ہوئے مختلف مقامات پرعوام کے پاس جاکرہفتے میں تین کھلی کچہریاں منعقدکرنے کاسلسلہ منتخب ہونے کے فوراًبعدشروع کردیاتھاتاکہ عوام کوآمدورفت کا مسئلہ درپیش نہ ہو،انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روزفتح جنگ ،اتوارکوڈھرنال گاوٴں جبکہ سوموارکوحسن ابدال میں کھلی کچہری منعقدہوتی ہے لیکن آئندہ سوموارکوحسن ابدال کی بجائے جھاری کس کے مقام پرمنعقدہوگی قبل ازیں انہوں نے آٹے کے بحران اورقیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے فلورملزمالکان کی میٹنگ بلاکرہریونین کونسل میں 500تھیلے اورحسن ابدال شہرمیں دومختلف مقامات پرروزانہ دوٹرک آٹاکنٹرول ریٹ پر300روپے فی تھیلافراہم کرنے کی ہدایت کی جس پراہلیان علاقہ نے ان کووفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے نعرے لگائے#
اٹک(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)اورپی پی پی کی پنجاب میں مخلوط حکومت کی تشکیل سے قبل ضلع حکومت نے افسران کو نوازنے کے لیے سات نئی گاڑیاں منگو الیں جن کی منظوری حالیہ اجلاس میں دی گئی معلوم ہوا ہے کہ جن افسران کے نام پر جدید ماڈ ل گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ان کے پاس پہلے ہی گاڑیاں موجود ہیں ان افسران میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو اور چھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرریونیو شامل ہیں اجلاس میں جب ان افسران کے لیے منگوائی گئی گاڑیوں کی منظور ی کے لیے قراداد دلائی گئی تو اپوزیشن ارکان ، امیر افضل خان ایڈوکیٹ اور حاجی رفاقت علی برہان نے شدید احتجاج کیا او رکہا کہ ان افسران کو نئی گاڑیاں کیوں دی جارہی ہیں جبکہ ان کے پاس پہلے ہی گاڑیاں موجود ہیں اپوزیشن ارکان کا موقف تھا کہ افسران کے لیے تو نئی گاڑیاں منگوالی گئی ہیں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی گاڑیاں منگو اکر خزانے پر بوجھ ڈالا گیا ہے حالا نکہ پہلے ہی ضلع حکومت کے پا س وافر مقدار میں گاڑیاں موجود ہیں #
اٹک(نامہ نگار)ٹریڈ یونینز کی بحالی سے کارکنوں پر لازم ہوگیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کریں ان خیالات کا اظہار نوپ ۔ سی بی اے کی طرف سے راولپنڈی ڈی پی او میں ایک جلسہ عام میں کیا گیاجس کی صدارت مرکزی رہنما ء سید فقیر حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید مہندی حسن شاہ تھے جلسہ ٴ عام سے داؤد غیور نوپ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمدیاسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا جنہوں نے ٹریڈ یونینز کی بحالی پر وزیر اعظم ، آصف علی زرداری اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کارکنو ں پر لازم ہوگیا ہے کہ وہ محنت کر کے پاکستان پوسٹ کو ایک منافع بخش ادارے میں تبدیل کریں قبل ازیں سی بی اے وفد نے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل نصیر احمد خان سے ملاقات کی جنہوں نے وفد نے خوش آمدید کہتے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا#
اٹک(نامہ نگار)کل پاکستان محفل نعت 13اپریل 2008بروز اتوار بعد نماز عشاء شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم( لالہ زار گراؤنڈ) میں زیر اہتمام چیئرمین نعت کونسل اٹک ڈاکٹر عرفان احمد قادری اینڈ برادران برائے ایصال ثواب ڈاکٹر مغیث احمد ، ڈاکٹر منیر احمد ، زوجہ شیخ محمد عارف ،سالا اعلی مر کزی سیرت کمیٹی سید مقصود الحق (مرحومین) انعقاد پزیر ہور ہی ہے بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج محمد اویس رضا قادری (QTv) ، ثناء خوان مصطفی خلیل سلطان صدیقی لاہور، مداح حبیب کبریا قاری ریحان حبیب سہروردی اسلام آباد ، محمد اکرم رضا قادری (Q Tv)، محمد بختیار مٹھیال، بابر ندیم نوشاہی راولپنڈی ، شہنشاہ نقابت بدر الاسلام بدر راولپنڈی ، مہمانان خصوصی محمد اکبر یوسف زئی ، حاجی محمد الیاس ، صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ہونگے تلاوت کلام پاک حافظ قاری محمد ثوبان رضوی کی ہوگی مقامی نعت خوان بھی شرکت کریں گے#
اٹک(نامہ نگار)ضلعی حکومت کے من پسنددس رجسٹری محر ر ین کو اٹک اور حضرو کی رجسٹری برانچ سے شاہان ملک ایم پی اے کے حکم پر ہٹا دیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹک کے اٹک اور حضرو کی رجسٹری برانچ میں ضلع حکومت اٹک کے من پسند ار چہیتے افرادجو گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ مال کے اٹک اور حضرو کی رجسٹری برانچ میں تعینات تھے رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین کے حکم پر رجسٹری برانچ سے ہٹا دیا گیا ہے ہٹائے جانے والوں میں بابر خان ، محمد اسلم ،افتخار، شیرافضل ،فیصل مختار ، افضل حیات ، صفدر جہانگیر ، فقیر حسین ، نثار احمد ، محمد ارشد ملک اور علی ارسلان شامل ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے شاہان حاکمین ملک کے اس اقدام کو سراہا ہے#
اٹک(نامہ نگار)ڈی سی او اٹک ملک عبد الرازق نے آٹا کے بارے ہدایات جاری کیں ، ملک عبد الرزاق نے اٹک خورد چیک پوسٹ ،خوشحال گڑھ چیک پوسٹ ،جھاری کس اور دیگر چیک پوسٹوں کا دورہ کر کے آٹا کی سمگلنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کیے، ڈی سی اواٹک نے صحافیوں کو بتایا کہ صرف پرمٹ ہولڈر ز آٹا لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے پرمٹ کے بغیر ٹرک کو نہیں چھوڑ جائے گا انہوں نے بتایا کہ میں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ دریائے سند ھ کے راستے کشتی اور بیڑی کے ذریعے بھی آٹا کی سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنائے جائے #
اٹک(نامہ نگار)عوام کو سہولتیں دینے اور مہنگائی کے تدارک کے لیے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈسٹرک کو آرڈینشن آفیسر ملک عبد الرزاق کی ہدایت پر مہم شروع ، اٹک ،حضرو ،حسن ابدال ،فتح جنگ جنڈ اور پنڈی گھیب میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف افسران نے مہم جاری رکھتے ہوئے مجموعی طورپر 55ہزار روپے کے جرمانے کئیے ہیں ڈی سی او آفس اٹک سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عوام کو کوئی بھی پریشانی ہوتو فون نمبر 9316013پرڈی پی او آر اٹک اور 9316077پر ای ڈی او آر اٹک سے رجوع کرسکتے ہیں#
اٹک(نامہ نگار)اٹک کے ممبران پنجاب اسمبلی نے 2بج کر 50منٹ پر پنجاب اسمبلی ہال میں اکھٹے ہو کر باجماعت حلف اُٹھایا سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے ملک شاہان حاکمین خان ،مسلم لیگ ن کے کرنل شجاع خانزادہ ، مسلم لیگ ق کے چوہدری شیر علی خان ، پیپلز پارٹی کے ملک خرم علی خان اور مسلم لیگ ق کے ملک اعتبار خان نے حلاف اٹھایا ، ملک شاہان حاکمین خان ، کرنل شجاع خانزادہ، ملک خرم علی خان سوٹ میں جبکہ چوہدری شیر علی خان اور ملک اعتبار خان شلوار قمیض میں ملبوس تھے #
اٹک(نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت محمد اقبال نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ پشاور سے براستہ اٹک جنڈ کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، جیک آباد، جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا ٹائم 6بجے کر نے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکر نا پڑ رہا ہے بعض مسافر محکمہ ریلوے کے اوقات کار کی تبدیلی کا علم نہ ہونے پر اسٹیشن آکر واپس چلے جاتے ہیں انہوں نے سابقہ ٹائم بحال کر نے کا مطالبہ کیا ہے
Thursday, April 10, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment