Friday, May 2, 2008

ATTOCK NEWS MAY 02 2008 BY NADIM RAZA KHAN

اٹک کی تازہ ترین خبریں
ندیم رضا خان



اٹک(نامہ نگار)ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے انجمن تاجران حضرو کے صدر سلیم خان علی زئی کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں املاک کو لوٹنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنائیں انہوں نے یہ بات تحصیل حضرو کے گاؤں سلیم خان میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے دوران ان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ضلع ناظم اٹک نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کاتحفظ ضلعی انتظامیہ کااولین فریضہ ہے اورمحکمہ پولیس کوچاہیے کہ وہ چوری،ڈکیتی ،فحاشی اورجوئے کی لعنت کے خلاف موٴثرحکمت عملی اختیارکرکے ان معاشرتی برائیوں کاقلعہ قمع کرے انہوں نے ضلع اٹک میں چوری ،رہزنی،فحاشی،جوئے اورڈیتی کی بڑھتی وارداتوں پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے ضلع اٹک کے امن وامان کی بہترین صورت حال کوشدید نقصان پہنچاہے ہم نے محکمہ پولیس میں بھرتیاں اس مقصد کیلئے کی تھیں تاکہ محکمہ کونفری کی کمی جیسے سنگین مسئلہ سے چھٹکارادلاکرامن وامان کی حالت کومذیدبہتربنایاجاسکے لیکن سیاسی ماحول کی تبدیلی سے امن وامان کی حالت میں ابتری پیداہوئی ہے اب یہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بگڑتی ہوئی صورت حال پرقابوپائے #


اٹک(نامہ نگار)سپیشل اولمپک پاکستان کے زیراہتمام آج 3مئی بروزہفتہ فتح جنگ سٹیڈیم میں ذہنی معذوربچوں کے خصوصی کھیلوں کااہتمام ہورہاہے ان کھیلوں میں حضرو،حسن ابدال ،فتح جنگ ،پنڈی گھیب اورجنڈکے سکولوں کے ذہنی معذوربچے حصہ لے رہے ہیں جوآپس میں مختلف میچ کھیلیں گے #

اٹک(نامہ نگار)اہلیان محلہ کی مزاحمت سے ڈکیتی کی کوشش ناکام تین ڈاکوپولیس کے حوالے ایک فرارہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق نورمحمدسکنہ شیں باغ نے تھانہ صدراٹک میں بیان دیاہے کہ میں اپنے بھائی طارق علی خان کے گھرکے باہرکھڑاتھاکہ اسی اثنا میں چارڈاکوآگئے اسلحہ کی نوک پرمجھے کہاکہ جوکچھ ہے ہمارے حوالے کردومیرے شورپرمیرابھائی طارق علی خان اوررضیرخان وہاں آگئے مزاحمت کرنے پرڈاکووٴں نے ڈنڈوں سے وارکرکے ہمیں زخمی کردیااہلیان محلہ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے تین ڈاکونسیم ولدمنظورسکنہ فاروق آباداورمحمدصدیق ولدمحمدرفیق ،مقصوداحمدولدمنظورالٰہی سکنائے محلہ مہرپورہ اٹک کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیاجبکہ ایک ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے


#اٹک(نامہ نگار)تھانہ صدرپولیس اٹک نے دوران گشت عبدالمجیدولدعبدالرشیدسکنہ محلہ شاہ فیصل آبادسے 30بورپسٹل ،اکبرعلی ولدرحمت علی سکنہ چک نمبر46لودھراں سے 118گرام چرس برآمدکرکے دونوں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے #


اٹک(نامہ نگار)ضلعی رابطہ آفیسر اٹک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ضلع کی حدود میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے اور انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز منافع خور دکاندار کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے جیل بھجوائیں تاکہ ناجائز منافع خوری کی ہر ممکنہ حوصلہ شکنی کی جا سکے انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد ایک پیسہ بھی ہرگز اد انہ کریں بلکہ انتظامیہ کے مقرر کردہ افسران کو فوری مطلع کریں تاکہ ایسے ناجائز منافع خور دکاندار کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔#

اٹک(نامہ نگار)ضلع اٹک کو پولیوجیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کی میٹنگ آج 3مئی صبح 10بجے ضلعی رابطہ آفیسر کے کانفرنس روم میں طلب کی گئی ہے میٹنگ کی صدارت ضلعی رابطہ آفیسر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کریں گے جبکہ ای ڈی او ریونیو، ایجوکیشن، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے علاوہ متعلقہ افسران شرکت کریں گے اجلاس میں ضلع بھر میں پولیو کے تدارک سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے کر عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائینگے۔#


اٹک(نامہ نگار)خدمت اورشرافت ہماراشیوہ ہے ،اقتدارنہیں عوام کی خدمت ہمارامقصدہے ،عوامی فلاح بہبودکاسلسلہ سیاست میں آنے سے قبل شروع کررکھاہے جس کیلئے ہمیں اقتدارکی ضرورت نہیں اورنہ ہی ہمارے لئے کوئی معنی رکھتاہے ان خیالات کااظہارصدرمسلم لیگ(ق)حلقہ PP-17وممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شیرعلی خان نے اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالہ دوراقتدارمیں ہم نے پنجاب بھربالخصوص ضلع اٹک میں اتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی حالیہ انتخابات میں ہماری جماعت کوکم سیٹیں ملی ہیں لیکن یہ کسی صورت نہیں کہاجاسکتاکہ عوام نے ہمیں مستردکردیاہے چونکہ ہماری جماعت الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادی ووٹ حاصل کرنے والی جماعت ہے انشاء اللہ ہم اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی خدمت اورفلاح وبہبودکی نئی مثالیں رقم کریں گے اس موقع پرناظم یوسی گلی جاگیرملک امیرمحمدخان،سابق جنرل کونسلرحافظ میاں محمد،سردارجاویداقبال خان اورمعززین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی #


اٹک(نامہ نگار) دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم لیکر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی نرسنگ سکول اٹک کی120سے زائد زیر تعلیم طالبات مسائل کا شکار ہو گئیں ضلعی رابطہ آفیسر اٹک ، ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق اٹک تین میلہ روڈ پر واقع نرسنگ سکول میں گرمی کی شدت کے اس موسم میں واٹر کولر خراب ہونے کی بنا پر زیر تعلیم نرسنگ سٹاف ٹینکی کا گرم پانی پینے پر مجبور ہیں باتھ روم بند ہونے کی بنا پر بدبو اور تعفن کی وجہ سے حاجات ضروریہ پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے خانساماں کی آسامی موجود ہونے کے باوجود اس کو پر نہیں کیا گیا صبح جن طالبات کی ڈیوٹی 120سے زائد پراٹھے ،چائے اور ناشتے کی دیگر اشیاء بنانے پر لگتی ہے وہ طالبات ڈیوٹی دینے کے قابل نہیں رہتیں غالب امکان ہے کہ خانساماں کسی افسر کے گھر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہو گا جس طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا ملازم طویل عرصے تک ای ڈی او فنانس ، محمد افضل جاوید علوی، کے گھر غیر قانونی طور پرکام کرتا رہا حکومتوں کی تبدیلی کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ کو معلوم ہوا توانہوں نے اس کو واپس بلوا کر ہسپتال میں ڈیوٹی لگوائی اس سلسلے میں نرسنگ سکول کی پرنسپل سے رابطہ کرنے کو کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔#



اٹک(نامہ نگار)ایف جی ہائی سکول اٹک کینٹ کی انتظامیہ نے طالب علموں کودونوں ہاتھوں سے لوٹناچروع کردیاہے غریب والدین سکول فیسوں کے علاوہ مختلف فنڈوں کے نام پرآئے دن ادائیگیاں کرکے عاجزآگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایف جی ہائی سکول اٹک کینٹ میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین نے صحافیوں کوبتایاکہ سکول انتظامیہ سکول شناختی کارڈکے اجراء کی مدمیں ہرطالب علم سے 80روپے وصول کررہے ہیں جبکہ مذکورہ کارڈپرصرف 10روپے خرچ آتاہے والدین نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ طلبہ سے بغیرریکارڈکے رقوم کی وصولی کی تحقیقات کرائی جائیں #

No comments: