Friday, May 2, 2008

ATTOCK NEWS MAY 01 2008 BY NADIM RAZA KHAN

اٹک کی خبریں


ندیم رضا خان


اٹک (نامہ نگار)ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم تعمیر کیئے بغیر سستی بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جا سکتا کا لا باغ ڈیم پاکستان کی معیشت اور استحکام کی ضمانت ہے اس کی تکمیل کئے بغیر بجلی کے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ بجلی پندرہ روپے یونٹ تک چلی جائے گی اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کے نظام کو آئین کے شیڈول چھ کے تحت تحفظ حاصل ہے جس میں ترمیم کے لئے دو تہائی اکثریت اور صدر کی منظور ی شامل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کے احکامات کہ پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کا ریکارڈ سیل کر دیا جائے اور آڈٹ کے لئے باہر سے خصوصی ٹیمیں بلوائی جائیں گی سے واضح ہو تا ہے کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب نے 2001کا بلدیاتی آرڈیننس نہیں پڑھا ہر محکمہ میں آڈٹ اس کے بعد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں آڈٹ کا نظام موجو دہے تا ہم حکومت کی جانب سے اسپیشل آڈٹ کرانے کے اقدام کو خوش آمدید کہا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اٹک کے گیسٹ ہاؤس ( سابق چیئرمین ہاؤس ) میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم اٹک قاضی خالد محمود ، تحصیل ناظم حضرو رضا خان بھی موجود تھے ضلع ناظم اٹک نے کہا کہ بطور ضلع ناظم ان کے پاس کسی قسم کے کوئی مالی اختیارات نہیں ہیں قانوناً کوئی فائل ایسی نہیں جس پر ان کی منطوری درکار ہوتی ہو تمام سکیمیں ہاؤس پا س کر تا ہے اور اس کے بعد فنڈز کا اجرا ء کیا جا تا ہے اس میں بھی ضلع ناظم کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ضلع ناظم کی حیثیت سے مالی اختیارات صرف قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر نے والی جیل کمیٹی کی جانب سے کسی مسئلے کی نشاندہی پر ضلع ناظم مالی معاملات پر کسی قسم کی منظوری دیتا ہے 14اگست2001سے نافذ العمل موجودہ بلدیاتی نظام کے ذریعے پاکستان کے چاروں صوبوں میں جس رفتار سے ترقی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوئے ہیں ان کی نظیر گزشتہ 61سال میں نہیں ملتی ضلع ، تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر ہونے والے کاموں کی اعتراف مخالفین بھی کر تے ہیں دوسری مرتبہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونا ہمارے کاموں کے عوامی تائید کا واضح ثبوت ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں ملک میں عدم استحکام اور بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے لئے سر گرم ہیں ل تاہم ان کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ہمارے دفاتر عام آدمی کے لئے ہر وقت کھلے رہتے اور کوئی دربان نہیں تھا بلدیاتی نظام کو ختم کر نے کی کوشش پر عدالتی چارہ جوئی کر نی پڑی تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا آڈٹ کرانے کی آڑ میں جاری منصوبوں کو روکنے سے مسائل میں اضافہ اور قومی دولت کا ضیاع ہوگا ہم نے از خود ضلع اٹک کے تمام سرکاری اداروں کا دائریکٹر جنرل آڈٹ سے جو ن 2007تک کے منصوبوں کا آڈٹ کرایا ہے اس میں کوئی قابل ذکر اعتراض سامنے نہیں آیا باہر سے آڈٹ کرانے کا اعلان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادتوں کا نفسیاتی عمل ہے کیونکہ ان دونوں جماعتوں کی قیادت طویل عرصے تک بیرون ملک مقیم رہی اب یہ ہر چیز چاہے وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات ہوں یا بلدیاتی اداروں کا آڈٹ یہ باہر ہی کی ٹیموں سے کرانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکومت کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے وہ عوام کو ریلیف دیں آٹے، چاول ، بجلی ، گیس ، پٹرول ، ڈیزل کے بحران اور بڑھتی ہو ئی بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں سرکاری اداروں کا ریکارڈ سیل کر نے کی کوشش غیر مہذب اور غیر قانونی عمل ہے یہ بات معمہ ہے کہ یہ ریکارڈ کس کے پاس رہے گا اور اس میں ہونے والی دانستہ تبدیلی ، کمی بیشی یا اس کو نقصان پہنچانے کے عمل کاذمہ دار کون ہو گا ضلع ناظم نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ (ق)جامعہ حفصہ ، لال مسجد ،12مئی اور الیکشن سے چند روز قبل پیدا ہونے والے آٹے ، بجلی ، اور گیس کے بحرانوں کی وجہ سے ضرور شکست سے دوچار ہوئی لیکن اسے بڑی شکست کہنا قطعاً مناسب نہیں الیکشن سے قبل تمام بحرانوں کی ذمہ دار مسلم لیگ (ق) کو قرار دیا جار ہا تھا اور آج ان بحرانوں کا ذمہ دار کون اس کا فیصلہ عوام کو کر نا چاہیے مسلم لیگ (ق) کی حکومت نے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے بھاشا، دیا میر ، اکھوڑی ڈیم کے علاوہ کئی چھوٹے ڈیموں پر کام کا آغا ز کیا تھا جبکہ کالا باغ ڈیم پر بھی تعمیر کا ارادہ تھا تاہم قومی مفاہمت نہ ہونے کی بنا ء پر یہ بہترین منصوبہ ختم کر نا پڑا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے باقاعدہ سرکاری لیٹر کے ذریعے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کو گندم کی بیرون ملک فروخت سے ملک میں پیدا ہونے والے بحران سے آگاہ کیا تھا تا ہم ان کے غلط فیصلے نے مسلم لیگ (ق) کی حکومت کا گراف نیچے گرایاکیونکہ وہ سیاسی آدمی نہیں تھے کیونکہ ان کا پاکستان میں ووٹ تک درج نہیں تھا ان کو صدر پرویز مشرف معیشت مضبوط کر نے کے لئے لائے تھے تا ہم ان کے تمام غلط فیصلے مسلم لیگ (ق) کے کھاتے ڈالے جا رہے ہیں یہی پروپیگنڈا ہماری شکست کا سبب بنا تاہم مسلم لیگ (ق) کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد پیپلز کے بعد سب سے زیادہ ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ عوامی جذبا ت کو مد نظر کو آواز حق کو بلند کی جس کی مثال سانحہٴ لال مسجد، جامعہ حفصہ اور دیگر واقعات ہیں #


اٹک (نامہ نگار)اٹک میں ٹیانشی انٹر نیشنل (ٹائنز) کے زیر اہتمام منی بی بی ایس کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے کامیاب برونز لائن نوید مشتاق اور 8سٹار ظاہر شاہ نے 400کے قریب نوجوان خواتین و حضرات جن میں اکثریت بے روزگاروں کی تھی کو کمپنی کے مقاصد سے آگا ہ کیا اور کمپنی کے ساتھ کام کر نے والے کامیاب لڑکے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کئے تقریب کے مہمان خصوصی نوید مشتاق نے حاضرین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دنیا کے جتنے ممالک نے ترقی کی اگر اس پر غور کیا جائے تو اس کے پیچھے قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کار فرما ہے بد قسمتی سے مسلم ممالک کے پاس قدرتی وسائل 65فیصد موجود ہیں لیکن وہ اسے صحیح طرح سے استعمال کر کے ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو رہے اس موقع پر پروگرام ک کنوینئیر 6سٹار انجم مختار نے بھی خطاب کیا اور حاضرین کو کمپنی اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا


#اٹک (نامہ نگار)آوارہ گردی سے منع کرنے پر چار افراد نے چوکیدار کو زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق نور محمد افغانی نے تھانہ سٹی میں بیان دیا کہ میں محلہ بجلی گھر اور امین آباد میں چوکیداری کرتاہوں رات سارڑھے دس بجے محمد نیاز، شہباز اور نامعلوم نوجوان آوارہ گردی کر رہے تھے جن کو میں نے منع کیا تو انہوں نے مجھے آہنی راڈ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی #


اٹک (نامہ نگار)پانچ افراد نے ڈنڈوں لات مکو ں سے وار کر کے تین افراد کو خمی کر دیا تفصیلات کے مطابق محمد اسلم سکنہ پنڈ سلطانی اپنے بھائی اور اہل خانہ کے ہمراہ گند م کاٹنے کے بعد کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں محمد انور ، محمد باسط اور آزاد ان کے خیمے میںآ گئے اور آتے ہی ڈنڈوں سے وار کر محمد اکرم، محمد سلیما ن کو زخمی کر دیا ۔ محمد سلیم سکنہ ترگڑ کے پوتوں محمد عمران ، بشارت علی پسران محمد اقبال نے برابھلاکہامحمدسلیم نے ان کوگلہ دیاتومحمدعمران اوربشارت علی دیوارپھلانگ کران کے گھرداخل ہوگئے ڈنڈے سے وارکرکے امین کوزخمی کردیاتھانہ بسال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے #


اٹک (نامہ نگار)کنزلایمان ویلفئیرسوسائٹی رجسٹرڈاٹک کے زیراہتمام نعتیہ مقابلہ تحصیل جنڈ کے گورنمنٹ ،پرائیویٹ ہائی سکولزکے مابین 2مئی بروز جمعہ صبح 9بجے بسال ہاوٴس جنڈشہرمیں منعقدہوگااس تقریب کے مہمان خصوصی سردارممتازخان آف بسال ہوں گے #


اٹک (نامہ نگار)ضلع حکومت اورتحصیل کونسلوں کے آڈٹ کاعمل شفاف اورمنصفانہ ہوناچاہیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کاحساب قومی مفادمیں نہایت سخت ہوناچاہیے ان خیالات کااظہارسماجی کارکن منشی محمدنوازاپنے ایک تحریری بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ قوم کایہ پیسہ قومی مفادمیں خرچ کیاجائے ذاتی مفادکیلئے خرچ نہیں ہوناچاہیے #


اٹک (نامہ نگار)ای ڈی اوہیلتھ محمدحسین نقوی نے کہاہے کہ محکمہ صحت اٹک کاقبلہ درست کرنے کیلئے کسی قسم کادباوٴ برداشت نہیں کیاجائے گاان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی اخبار نویسیوں سے ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ وہ کسی دباوٴ اورغلط سفارش کے بغیرمحکمہ صحت کے بگڑے نظام کوٹھیک کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے سرکاری امورکے علاوہ محکمہ صحت کی گاڑی استعمال کرنے والے اہلکاراورافسرکے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گامحکمہ صحت کی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں پرائیویٹ ورکشاپوں کی بجائے سرکاری مکینک سے ٹھیک کرائی جائے گی انہوں نے محکمہ صحت کے ڈرائیوروں پرزوردیاکہ وہ صرف سرکاری کاموں کی انجام دہی کریں اورکسی پرائیویٹ کام کیلئے صاف انکارکردیں ورنہ پکڑے جانے کی صورت میں قانونی کاروائی بھگتناہوگی #


اٹک (نامہ نگار)ضلعی رابطہ آفیسر کیپٹن ریٹائر ثاقب ظفر تحصیل حسن ابدال میں کنوئیں کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس سے چار مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں بعض اخبارات میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ جونہی حادثے کی اطلاع انہیں ملی انہوں نے ڈی ڈی او آر/سپیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جن میں تحصیلدار حسن ابدال اور محکمہ مال کے اہلکار شامل تھے جائے حادثہ پر روانہ کی اور ریسکیو کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے 1122ریسکیو راولپنڈی کے ڈاکٹر تنویر احمد سے رابطہ کر کے ریسکیو گاڑی جائے حادثہ پر پہنچانے کی اپیل کی جس کی رہنمائی کے لئے پٹواری موضع حسن ابدال کو حسن ابدال جی ٹی روڈ پر رہنمائی کے لئے متعین کیا گیا قبل ازیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ ریسکیو 1122کی ٹیم اور اہل دیہہ نے ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی مدد سے دیگر دو افراد غلام قادر اور محمد عرفان کو کامیابی سے کنوئیں سے نکال لیا اب ان دونو ں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے پریس ریلیز پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو چوہدری ذوالفقار احمد کے دستخط موجود ہیں #

ATTOCK NEWS MAY 02 2008 BY NADIM RAZA KHAN

اٹک کی تازہ ترین خبریں
ندیم رضا خان



اٹک(نامہ نگار)ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق نے انجمن تاجران حضرو کے صدر سلیم خان علی زئی کی دکان میں ڈکیتی کی واردات میں املاک کو لوٹنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کویقینی بنائیں انہوں نے یہ بات تحصیل حضرو کے گاؤں سلیم خان میں ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال کے دوران ان سے خطاب کرتے ہوئے کہی ضلع ناظم اٹک نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کاتحفظ ضلعی انتظامیہ کااولین فریضہ ہے اورمحکمہ پولیس کوچاہیے کہ وہ چوری،ڈکیتی ،فحاشی اورجوئے کی لعنت کے خلاف موٴثرحکمت عملی اختیارکرکے ان معاشرتی برائیوں کاقلعہ قمع کرے انہوں نے ضلع اٹک میں چوری ،رہزنی،فحاشی،جوئے اورڈیتی کی بڑھتی وارداتوں پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے ضلع اٹک کے امن وامان کی بہترین صورت حال کوشدید نقصان پہنچاہے ہم نے محکمہ پولیس میں بھرتیاں اس مقصد کیلئے کی تھیں تاکہ محکمہ کونفری کی کمی جیسے سنگین مسئلہ سے چھٹکارادلاکرامن وامان کی حالت کومذیدبہتربنایاجاسکے لیکن سیاسی ماحول کی تبدیلی سے امن وامان کی حالت میں ابتری پیداہوئی ہے اب یہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بگڑتی ہوئی صورت حال پرقابوپائے #


اٹک(نامہ نگار)سپیشل اولمپک پاکستان کے زیراہتمام آج 3مئی بروزہفتہ فتح جنگ سٹیڈیم میں ذہنی معذوربچوں کے خصوصی کھیلوں کااہتمام ہورہاہے ان کھیلوں میں حضرو،حسن ابدال ،فتح جنگ ،پنڈی گھیب اورجنڈکے سکولوں کے ذہنی معذوربچے حصہ لے رہے ہیں جوآپس میں مختلف میچ کھیلیں گے #

اٹک(نامہ نگار)اہلیان محلہ کی مزاحمت سے ڈکیتی کی کوشش ناکام تین ڈاکوپولیس کے حوالے ایک فرارہونے میں کامیاب تفصیلات کے مطابق نورمحمدسکنہ شیں باغ نے تھانہ صدراٹک میں بیان دیاہے کہ میں اپنے بھائی طارق علی خان کے گھرکے باہرکھڑاتھاکہ اسی اثنا میں چارڈاکوآگئے اسلحہ کی نوک پرمجھے کہاکہ جوکچھ ہے ہمارے حوالے کردومیرے شورپرمیرابھائی طارق علی خان اوررضیرخان وہاں آگئے مزاحمت کرنے پرڈاکووٴں نے ڈنڈوں سے وارکرکے ہمیں زخمی کردیااہلیان محلہ موقع پرپہنچ گئے جنہوں نے تین ڈاکونسیم ولدمنظورسکنہ فاروق آباداورمحمدصدیق ولدمحمدرفیق ،مقصوداحمدولدمنظورالٰہی سکنائے محلہ مہرپورہ اٹک کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیاجبکہ ایک ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے


#اٹک(نامہ نگار)تھانہ صدرپولیس اٹک نے دوران گشت عبدالمجیدولدعبدالرشیدسکنہ محلہ شاہ فیصل آبادسے 30بورپسٹل ،اکبرعلی ولدرحمت علی سکنہ چک نمبر46لودھراں سے 118گرام چرس برآمدکرکے دونوں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے #


اٹک(نامہ نگار)ضلعی رابطہ آفیسر اٹک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ضلع کی حدود میں عوام کو اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے اور انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز منافع خور دکاندار کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے جیل بھجوائیں تاکہ ناجائز منافع خوری کی ہر ممکنہ حوصلہ شکنی کی جا سکے انہوں نے صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررہ نرخوں سے زائد ایک پیسہ بھی ہرگز اد انہ کریں بلکہ انتظامیہ کے مقرر کردہ افسران کو فوری مطلع کریں تاکہ ایسے ناجائز منافع خور دکاندار کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔#

اٹک(نامہ نگار)ضلع اٹک کو پولیوجیسی موذی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کی میٹنگ آج 3مئی صبح 10بجے ضلعی رابطہ آفیسر کے کانفرنس روم میں طلب کی گئی ہے میٹنگ کی صدارت ضلعی رابطہ آفیسر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کریں گے جبکہ ای ڈی او ریونیو، ایجوکیشن، کمیونٹی ڈویلپمنٹ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے علاوہ متعلقہ افسران شرکت کریں گے اجلاس میں ضلع بھر میں پولیو کے تدارک سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے کر عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جائینگے۔#


اٹک(نامہ نگار)خدمت اورشرافت ہماراشیوہ ہے ،اقتدارنہیں عوام کی خدمت ہمارامقصدہے ،عوامی فلاح بہبودکاسلسلہ سیاست میں آنے سے قبل شروع کررکھاہے جس کیلئے ہمیں اقتدارکی ضرورت نہیں اورنہ ہی ہمارے لئے کوئی معنی رکھتاہے ان خیالات کااظہارصدرمسلم لیگ(ق)حلقہ PP-17وممبرپنجاب اسمبلی چوہدری شیرعلی خان نے اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ سالہ دوراقتدارمیں ہم نے پنجاب بھربالخصوص ضلع اٹک میں اتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی حالیہ انتخابات میں ہماری جماعت کوکم سیٹیں ملی ہیں لیکن یہ کسی صورت نہیں کہاجاسکتاکہ عوام نے ہمیں مستردکردیاہے چونکہ ہماری جماعت الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادی ووٹ حاصل کرنے والی جماعت ہے انشاء اللہ ہم اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی خدمت اورفلاح وبہبودکی نئی مثالیں رقم کریں گے اس موقع پرناظم یوسی گلی جاگیرملک امیرمحمدخان،سابق جنرل کونسلرحافظ میاں محمد،سردارجاویداقبال خان اورمعززین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی #


اٹک(نامہ نگار) دکھی انسانیت کی خدمت کا عزم لیکر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والی نرسنگ سکول اٹک کی120سے زائد زیر تعلیم طالبات مسائل کا شکار ہو گئیں ضلعی رابطہ آفیسر اٹک ، ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق اٹک تین میلہ روڈ پر واقع نرسنگ سکول میں گرمی کی شدت کے اس موسم میں واٹر کولر خراب ہونے کی بنا پر زیر تعلیم نرسنگ سٹاف ٹینکی کا گرم پانی پینے پر مجبور ہیں باتھ روم بند ہونے کی بنا پر بدبو اور تعفن کی وجہ سے حاجات ضروریہ پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے خانساماں کی آسامی موجود ہونے کے باوجود اس کو پر نہیں کیا گیا صبح جن طالبات کی ڈیوٹی 120سے زائد پراٹھے ،چائے اور ناشتے کی دیگر اشیاء بنانے پر لگتی ہے وہ طالبات ڈیوٹی دینے کے قابل نہیں رہتیں غالب امکان ہے کہ خانساماں کسی افسر کے گھر میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہو گا جس طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا ملازم طویل عرصے تک ای ڈی او فنانس ، محمد افضل جاوید علوی، کے گھر غیر قانونی طور پرکام کرتا رہا حکومتوں کی تبدیلی کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ کو معلوم ہوا توانہوں نے اس کو واپس بلوا کر ہسپتال میں ڈیوٹی لگوائی اس سلسلے میں نرسنگ سکول کی پرنسپل سے رابطہ کرنے کو کوشش کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔#



اٹک(نامہ نگار)ایف جی ہائی سکول اٹک کینٹ کی انتظامیہ نے طالب علموں کودونوں ہاتھوں سے لوٹناچروع کردیاہے غریب والدین سکول فیسوں کے علاوہ مختلف فنڈوں کے نام پرآئے دن ادائیگیاں کرکے عاجزآگئے ہیں تفصیلات کے مطابق ایف جی ہائی سکول اٹک کینٹ میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین نے صحافیوں کوبتایاکہ سکول انتظامیہ سکول شناختی کارڈکے اجراء کی مدمیں ہرطالب علم سے 80روپے وصول کررہے ہیں جبکہ مذکورہ کارڈپرصرف 10روپے خرچ آتاہے والدین نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ طلبہ سے بغیرریکارڈکے رقوم کی وصولی کی تحقیقات کرائی جائیں #